آرمی چیف کا امریکی سفیر کے سامنے واضح موقف

آرمی چیف کا امریکی سفیر کے سامنے واضح موقف

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو پاک فوج کے صدر دفاتر میں ملاقات کی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب معلومات کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو بتایا کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دےگا۔

امریکی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ امریکا ایک مضبوط،مستحکم اور محفوظ افغانستان دیکھنا چاہتا ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سعودی عرب کے حالیہ دورہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں امن اور سلامتی کے لئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے کابل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے فروری میں دہشتگرد حملوں کے دوران 130 پاکستانیوں کو ہدف بنانے والی جماعت الاحرار اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو جگہ دے رکھی ہے۔ دوسری جانب افغانستان بھی پاکستان پر یہی الزام عائد کرتا ہے کہ اسلام آباد افغان طالبان کو سپورٹ کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *