کال گرل،بلانے والے کو قتل کر کے فرار

کال گرل،بلانے والے کو قتل کر کے فرار

لندن: 71 سالہ شخص کو کال گرل کو بلانا مہنگا پڑ گیا،32 سالہ کال گرل نے بلانے والے کو کلہاڑی اور ہتھوڑوں کے وار  سے قتل کر کے پینتالیس ہزار  پاونڈ کی خطیر رقم اڑا لی مگر پولیس نے تیز رفتار تفتیش کرکے ثبوتوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق 32 سالہ کال گرل دینہا نیلے نے 71 سالہ ڈیرک ٹیلر کو کلہاڑی اور ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کر دیا اور 45000 پاؤنڈ چرا کر لے گئی۔

پولیس کے مطابق ڈریک کئی بار اسے اپنے گھر میں لا چکا تھا جس کی وجہ سے لڑکی اس کے متعلق کافی معلومات رکھتی تھی اور اس نے عین اس وقت جب گھر میں خطیر رقم موجود تھی اسے قتل کر ڈالا اور رقم چرالی۔

پولیس نے نہایت تیزی سے کاروائی کرتے ہوئے دینہا کو شہر سے نکلنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی نے چالاکی دکھاتے ہوئے ڈریک کے گھر میں ایک خط بھی رکھ دیا تھا تا کہ پولیس کو گمراہ کیا جاسکے مگر یہی خط اس کے لئے مصیبت بن گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *