ارون دھتی رائے کی خواہش پاریش راول کومہنگی پڑگئی

ارون دھتی رائے کی خواہش پاریش راول کومہنگی پڑگئی

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار پاریش راول کو بھارتی میں انسانی حقوق کی معروف خاتون کارکن اور مصنفہ ارون دھتی رائے کو جیپ سے باندھنے کی خواہش پاریش راول کو مہنگی پڑ گئی۔

سابق اداکار اور بھارتی لوک سبھا کے رکن نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر کشمیری نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پتھر پھینکنے والوں کے بجائے ارون دھتی رائے کو جیپ کے ساتھ باندھ دیا جائے۔

پاریش راول مقبوضہ کشمیر میں کچھ ہفتوں قبل بھارتی فوج کے درندگی بھرے واقعہ کا حوالہ دے رہے تھے جس میں انڈین قابض فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو پتھراؤ کرنے کے جرم میں فوجی جیپ کے سامنے باندھ کر علاقے میں گھمایا اور باقیوں کو آزادی کی جدوجہد میں حصہ لینے پر سنگین نتائج کی کھلے عام دھکمیاں دی تھیں۔

پاریش راول کی جانب سے ٹویٹ سامنے آنے کے بعد انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف نے لکھا کہ فلموں میں کردار میں ڈوب کر کی گئی اداکاری کی وجہ سے میں بہت زیادہ متاثر تھی لیکن آج میں آپ کے لفظوں میں موجود تشدد پر حیرت کا شکار ہوں۔

ایک اور یوزر نے انہیں خبردار کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ٹویٹ تشدد پر اکسانے کے الزام میں آپ کو سلاخوں کے پیچھے لے جا سکتی ہے۔

وشاکھا نامی ٹوٹر صارف نے لکھا کہ پاریش راول ارون دھتی رائے کے ناول کو سمجھ نہ سکنے کا غصہ اس تبصرے کے ذریعے اتار رہے ہیں۔

تاہم ایسے ٹوٹر صارفین بھی تھے جنہوں نے پاریش راول سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہر بھارتی کو ارون دھتی رائے جیسے ان غداروں کے مقابل جسمانی تشدد کا قائل ہونا چاہئےجو ہمیشہ انڈیا کی مخالفت کرے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *