خدا کی قدرت،برف کے سمندر میں خوفناک آگ

خدا کی قدرت،برف کے سمندر میں خوفناک آگ

بیجنگ: چین کے سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برف کے سمندر میں آتش گیر برف دریافت کرلی ہے۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق جنوبی چین کے برفیلے سمندر کی تہہ سے آتش گیر برف دریافت کرلی ہے۔

چین کے وزارت زمین اور وسائل کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان کے مطابق کان کنی کے ماہرین کی  اس دریافت سے توانائی کے شعبے میں بہت بڑی پش رفت ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ برف قلموں کی شکل میں ہوتی ہے لیکن اگر مائیکرواسکوپ میں اسے قریب سے مالیکیول پر دیکھا جائے تو میتھین گیس پانی کے ساتھ ملی نظر آئے گی۔

ماہرین کے مطابق کم درجہ حرارت کے باوجود یہ ہائیڈریٹس آسانی سے آگ پکڑ لیتی ہیں کیونکہ برف میں قید میتھین گیس کے قریب آگ لائی جائے تو یہ فورا جلنا شروع ہو جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے روزانہ کی بنیاد پر اب تک 16 ہزار کیوبک میٹر گیس جمع کر لی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *