مردان یونیورسٹی میں آپریشن،اسلحہ،منشیات برآمد

مردان یونیورسٹی میں آپریشن،اسلحہ،منشیات برآمد

مردان: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے پولیس نے کلیئرنس آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق مردان کے ضلعی پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ عبدالوالی خان یونیورسٹی میں ہاسٹلز کے مختلف کمروں سے دو ایس ایم جیز،چار پستول،دس میگزین،متعدد گولیاں اور منشیات برآمد کی گئی۔

ڈی پی او مردان کے مطابق آپریشن کے دوران آئس،شیشہ،200 گرام چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔ دوسری جانب مردان میں مشال خان کےقتل کے بعد سے بند یونیورسٹی کے مین کیمپس میں تعلیمی سلسلہ 40 روز بعد بحال ہوگیا ہے تاہم یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس تاحال بند ہے

۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق عبد الوالی خان یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی 13اپریل کو یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی۔ جسے مبینہ طور پر گستاخی کا مرتکب ہونے پر طلبہ کے ہجوم نے نشانہ بنایا تھا۔ تاہم یہ اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں کہ اگر چیہ مشال خان لادین ہو چکا تھا تاہم اس کے قتل کا منصوبہ دیگر معاملات کی وجہ سے بنایا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *