ایک اور پاکستانی کا قابل فخر کارنامہ

ایک اور پاکستانی کا قابل فخر کارنامہ

اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی سب سے اونچی چھوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے  پاکستانی کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق عبدالجبار بھٹی چوتھے پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہیں نے دنیا کی سب سے اونچی چھوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان سے پہلے تین پاکستانی کوہ پیماوں نذیر صابر،حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ ماونٹ ایورسٹ کر سر کر چکے ہیں جبکہ سعد محمود بھی اسے سر کرنے کی قریب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالجبار بھٹی ایک باکمال کوہ پیما ہیں جنہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور تمغہ بسالت بھی دیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ عبدالجبار بھٹی 1985 میں براڈ چوٹی جو کہ 8051 میٹر،گشربروم 8035 میٹر 1986 میں اور 2012 میں سپانٹک کی چوٹی 7027 میٹر کو سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *