الخدمت آرفن کئیر پروگرام: انضمام الحق نے ایثار کی خوبصورت روایت قائم کردی

الخدمت آرفن کئیر پروگرام: انضمام الحق نے ایثار کی خوبصورت روایت قائم کردی

لاہور: پاکستانی لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق نے ایثار کی خوبصورت روایت قائم کرتے ہوئے یتیم بچوں کے لئے اپنے تاریخی بلے نیلام کر دیے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ لاہور کے مطابق گزشتہ دنوں معروف فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن کئیر (کفالت یتامی) پروگرام کے تحت منعقدہ ڈونرز کانفرنس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے 1992 کے ورلڈ کپ میں دھواں دھار اننگ کھیلنے والے بلے سمیت اپنے دو بیٹ نیلامی کے لئے پیش کئے۔

مذکورہ بلوں سے حاصل ہونے والی رقم الخدمت کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر قائم یتیم بچوں کے مراکز ‘آغوش’ کے لئے استعمال کی جائے گی۔

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں منعقدہ تقریب کے موقع پر انضمام الحق نے اعلان کیا کہ وہ 36 یتیم بچوں کے ایک سال کے اخراجات بھی برداشت کریں گے۔

انضمام الحق کی جانب سے تقریب میں شرکت کی خاص بات یہ تھی کہ وہ دیگر سیلبریٹیز کی طرح معاوضہ لے کر شریک نہیں ہوئے بلکہ یتیم بچوں کے لئے انفاق اور ایثار کی خوبصورت مثال قائم کی۔

انضمام الحق کی جانب سے تقریب میں لائے گئے دو بلوں میں سے ایک جس پر ورلڈ الیون کا حصہ رہنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے دستخط ہیں،نیلام ہوا۔ جسے کے خریدار نے بلے کو بولی کی رقم سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا۔

 پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق 1992 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ میچوں میں 8830 جب کہ 378 ایک روزہ مقابلوں میں 11739 رنز بنائی ہیں۔

47 سالہ سابق پاکستانی کرکٹر کو ان کے ایک کپتان کی جانب سے بالرز کے پرخچے اڑانے والا دھیمے لہجے اور انداز کا خطرناک بیٹسمین قرار دیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *