پانی کا زیادہ استعمال موٹاپے سے بچائے

پانی کا زیادہ استعمال موٹاپے سے بچائے

بارسلونا:  موٹا پے سے نجات حاصل کرنے کیلئے اگر آپ محنت کرنے کے بجائے ایک گلاس پانی پئیں تو وہ بھی موٹاپے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتا ہے۔

یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق  تحقیق میں بتایا گیا کہ سافٹ ڈرنک کی جگہ پانی کو دینے سے موٹاپے کا خطرہ 20 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ورزش کے بہت سارے فوائد ہیں لیکن اگر موٹاپے کی جانب مائل افراد  ورزش کے بجائے پانی کو ترجیح دینا اس خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ سافٹ ڈرنکس میں سب سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں جن کا زیادہ استعمال توند نکلنے کا سبب بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پانی پینے کے لئے بھی مناسب وقت ہوتا ہے جیسا کہ کھانے سے پہلے یا درمیان میں جبکہ کھانے کے بعد پانی پینا نہایت نقصان دہ ہے اسی طرح نہار منہ جتنا زیادہ پانی پیا جائے اتنا ہی فائدے مند ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *