گوچڑی کے کاٹنے سے بچے مفلوج ہو سکتے ہیں،تحقیق

گوچڑی کے کاٹنے سے بچے مفلوج ہو سکتے ہیں،تحقیق

نیویارک : ایک امریکی جوڑے کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ان کی 4 سالہ بیٹی اچانک چلنے سے معذور ہو گئی ہے جس پر اسے فورا اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کے سر میں ایک ڈاگ ٹک(گوچڑی)ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاگ ٹک(گوچڑی یا کتا مکھی)کے کاٹنے سے انسان مفلوج ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے کاٹنے سے جوڑوں کا درد،گٹھیا اور اعصابی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔

ریسرچ کے مطابق یہ مکھی بالوں کو پسند کرتی ہے اس لئے عموما یہ سر میں داخل ہو کر کاٹتی ہے۔

اس مکھی کے کاٹنے پر بالغ افراد تو اسے نکال کر پھینک دیتے ہیں مگر بچوں کے لئے اس سے چھٹکارہ پانا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ جلد کے اندر تک سر گھسا لیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مکھی کو نکالنے کے لئے لائٹر یا ماچس استعمال نہیں کرنی چایئے بلکہ کسی چھوٹے چمٹے سے پکڑ کر نکال لینا بہتر ہے اور جس جگہ کاٹا گیا ہو اس پر روئی سے ڈیٹول یا کوئی اور جراثیم کش دوا لگانی چایئے۔

اس مکھی کے کاٹنے سے بخار،تھکاوٹ،سردی لگنا،جوڑوں کا درد اور اعصابی عوارض جن میں لائم سرفہرست ہے ہو سکتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *