تیارہوکرآئیں،تلاشی کا دن ہے،طلال چوہدری

تیارہوکرآئیں،تلاشی کا دن ہے،طلال چوہدری

اسلام آباد: پاکستان میں حکمراں جماعت ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے تحریک انصاف سربراہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کل منگل کو بھی تیار ہو کرآئیں کیونکہ ان کی تلاشی کا دن ہے۔

پیر کو وفاقی دارالحکومت میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سربراہ وزیراعظم تو نہیں بن سکتے البتہ غلیظ اعظم بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی عدالت نے عمران خان کی اخلاقی حیثیت واضح کی اب پاکستانی ادارے ان کی مالی حیثیت بھی واضح کریں گے،اخلاقی،مالی سمیت ہر طرح کی کرپشن میں ملوث فرد دوسروں کے لئے کرپشن کی بات کرتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان سے پارٹی کی بیرونی فنڈنگ کا جواب مانگا گیا ہے جس پر وہ تاحال کچھ نہیں کہہ سکے ہیں۔

ن لیگی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں ہم نے اپنے قانونی حقوق نہیں مانگے لیکن اب عدالت سے استدعا کی ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران تمام پاکستانی کو حاصل کردہ قانون حقوق شریف خاندان کو بھی دیے جائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سستی شہرت کے لئے اداروں کے خلاد مہم چلائی،ڈان لیکس پر مہم کا مقصد اداروں میں تصادم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی باری آئے تو وہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھاگتے ہیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان سے عدالت نے حنیف عباسی کیس میں منی ٹریل مانگی ہے لیکن وہ تین ہفتے گزرنے کے باوجود ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خان کو کورٹ اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *