پی آئی اے طیارے سے 18 کلو ہیروئن برآمد

پی آئی اے طیارے سے 18 کلو ہیروئن برآمد

اسلام آباد: اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے 18 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے جبکہ جہاز کو لندن جانے سے روک دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے 18 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے جبکہ جہاز کو لندن جانے سے روک دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے کاروائی کرتے ہوئے 18 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے جہاز کو اڑنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ عملے سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اسی پرواز سے سفر کے لئے مریم نواز کی سیٹ بھی کنفرم تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *