کراچی میں بجلی کا نیا خوفناک بریک ڈاؤن

کراچی میں بجلی کا نیا خوفناک بریک ڈاؤن

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کا نیا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب جب کہ بیشتر علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق کے الیکٹرک نے 500 میگاواٹ بجلی کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ کچھ علاقوں میں بجلی نہیں ہے۔

دوسری جانب آزاد ذرائع کا دعوی ہے کہ شہر کے 40 فیصد حصوں میں بجلی سرے سے نہیں ہے۔جب کہ کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ فری قرار دیے گئے علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جا ری ہے۔

پیر کو ہونے والے بجلی کے نئے بریک ڈاؤن میں کراچی کے جنوبی،وسطی،شرقی اور ملیر کے اضلاع زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

کے الیکٹرک نے جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے ترسیل کا نظام متاثر ہوا ہے۔

شدید گرمی کے دوران بجلی کے یکے بعد دیگرے بریک ڈاؤنز کے نتیجے میں کراچی کے مکین ناقابل برداشت گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ رواں برس اب تک یہ شہر میں بجلی کا چھٹا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ آندھی سے ہائی ایکسٹینشن لائن کے ایک پول کو نقصان پہنچا ہے جس کے لئے این ٹی ڈی سی کے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کو تعطیل کے بعد پہلے روز ہونے والے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں گھروں ہی نہیں بلکہ تعلیمی اداروں،دفاتر اور دیگر مقامات پر بھی بجلی کی متبادل فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *