جے آئی ٹی کی پہلی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی

جے آئی ٹی کی پہلی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں  جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں خصوصی بینچ پاناما جے آئی ٹی کی پیش رفت سے متعلق  سماعت کررہا ہے جب کہ جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔

سماعت کے آغاز میں جے آئی ٹی کی جانب سے جج صاحبان لو الگ الگ لفافوں میں بند ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان، جہانگیر ترین، نعیم الحق، فواد چوہدری، دانیال عزیز اور شیخ رشید سمیت کئی سیاسی شخصیات موجود ہیں۔

دوسری جانب سماعت سے قبل سماعت سے قبل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں عدالت کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے مندرجات کا جائزہ لیا گیا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *