سب سے زیادہ تکلیف اس سوال سے ہوئی،یونس خان

سب سے زیادہ تکلیف اس سوال سے ہوئی،یونس خان

  لندن : قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ انہیں اس وقت تکلیف ہوتی ہے جب کوئی ان سے یہ سوال کرتا ہے کہ وہ کب ریٹائر ہو رہے ہیں ۔

پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب کوئی ان سے یہ سوال کرتا ہے کہ آپ ٹیسٹ کرکٹ سے کیوں ریٹائر ہو رہے ہیں تو یہ ان کیلئے بہت خوش کن ،حوصلہ افزا اور مثبت لفظ ہے تاہم اگر کیو ں کی جگہ کب ہوتا تو یہ ان کے لیے تکلیف دہ ہوتا ۔

یونس خان نے کہا کہ یہ ایک  تلخ حقیقت ہے مگر  ہر کسی کو جانا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ ابھی تھوڑی کرکٹ اور کھیلیں ۔

یاد رہے کہ یونس خان آج دوپہر پاکستان پہنچ چکے ہیں جہاں پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے جس میں اے این پی کے رہنما شاہی سید سرفہرست ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *