24نیوزکی اینکرفضہ اکبرخان مستعفی

24نیوزکی اینکرفضہ اکبرخان مستعفی

لاہور: پاکستان کے نجی نیوز چینلز میں سے ایک 24 نیوز کی خاتون ٹی وی میزبان ڈاکٹر فضہ اکبر خان مستعفی ہو گئی ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب معلومات کے مطابق تیزی سے مگر درست زبان استعمال کرتے ہوئے اطلاعات فراہم کرنے والی ڈاکٹر فضہ اکبر خان کا استعفی سٹی 42 میں منتقلی کے بعد پیش آنے والے معاملات کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

خاتون اینکر کا استعفی ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور سے نشریات جاری رکھے ہوئے چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ان کے پرومو چلائے جا رہے تھے۔

24 نیوز کی جانب سے سٹی 42 منتقلی کے بعد فضہ اکبر خان ‘بولو لاہور’ نامی پروگرام کی میزبانی کر رہی تھیں۔

ایک اور نجی نیوز چینل سماء نے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد دنیا نیوز،سیون نیوز،کیپیٹل نیوز،وقت ٹی وی اور ایکسپریس نیوز پر خبریں پڑھنے والی فضہ اکبر خان منجی ہوئی نیوز اینکرز میں سے ایک تصور کی جاتی ہیں۔

فضہ اکبر خان کی جانب سے تاحال کسی نئے چینل کو جوائن کرنے کے متعلق اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم سابقہ ادارے کو چھوڑنے کے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ وہ نئی جگہ پر کام کے ماحول کی وجہ سے مستعفی ہوئی ہیں۔

اپنے شوہر سے دیومالائی محبت کرنے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس کا برملا اظہار کرتے ہوئے خود کو دنیا کی خوش قسمت ترین بیوی کہلانے والی ڈاکٹر فضہ اکبر خان فارمیسی کی گریجویٹ ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *