تیزابیت،سینے کی جلن ختم کرنے والا سستا مشروب

تیزابیت،سینے کی جلن ختم کرنے والا سستا مشروب

اسلام آباد: دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی لاکھوں افراد معدے میں تیزابیت اور سینے کی جلن جیسی بیماریوں میں مبتلاہیں جو بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ ہمارے کھانے پینے کی عادات ہیں۔

اگر  کوئی ایسا مشروب ہو جو سینے کی جلن سے نجات دے اور معدے کی تیزابیت کم کردے تو یقیناآپ ایسا مشروب ضرور پئیں گے۔

آئیے آپ کو ایسا مشروب بنانے کے طریقہ بتاتے ہیں جو ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے آپ کے معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن ختم کردے گا۔

ساری عمر ان بیماریوں سے مکمل طورپرچھٹکاراپانے کے لیے یہ  آسان اورسستا ترین نسخہ استعمال کریں۔

اس نسخے سے مشروب تیارکرنے کےلئے آپ ایک کپ کھیرا،آدھ کپ اناناس،تھوڑی سی اجوائن،آدھا لیموں اور کچھ ناریل پانی لیں اوران تمام سخت اشیاءکو ایک کپ میں ڈال دیں،پھر اس میں ناریل کاپانی شامل کر کے اچھی طرھ پیس لیں۔

مزیدار مشروب تیار ہے،ہفتے میں ایک بار اسے ضرور استعمال کریں،آپ کی بیماری دوہفتے کے اندراندرمکمل طورپرختم ہوجائے گی اورآپ کوبازارسے قیمتی ادویات پرپیسے خرچ کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

 اس مشروب کےاستعمال سے آپ ڈپریشن کابھی شکارنہیں رہیں گے اورہروقت آپ کارویہ انتہائی خوشگواررہے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *