سوشل میڈیا پر پاک فوج پرتنقید،سراغ مل گیا،ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر پاک فوج پرتنقید،سراغ مل گیا،ایف آئی اے

اسلام آباد: وفاقی تحقیقی ادارے(ایف آئی اے)نے سوشل میڈٰیا پر پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈٰیا پر پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگا لیا ہے،جن میں 33 افراد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور آرمی چیف پر تنقید کرنے والوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہیں جن کا تعلق کوئٹہ،لاہور،وزیرستان اور آسٹریلیا سے ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے سوشل میڈٰیا پر فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے مذکورہ افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات میں ان افراد کا تعلق ملک دشمن عناصر سے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق طے کرے گا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *