وزیراعظم کا استعفی،ن لیگی وکلاء نے طاقت دکھا دی

وزیراعظم کا استعفی،ن لیگی وکلاء نے طاقت دکھا دی

لاہور:پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں ہونے والا وکلاء کنونشن حکومتی حامی وکلاء کی مداخلت اور زبردستی کی وجہ سے بدنظمی کا شکار ہوا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ لاہور کے مطابق ہفتے کو منعقد کئے جانے والے وکلاء کنونشن کے موقع پر کسی بھی حکومت مخالف اقدام کو روکنے کے لئے ن لیگی وکلاء نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا۔

کنونشن سے قبل ہی ن لیگ کے وکلاء دروازے اور کھڑکیاں توڑ کر ہال میں داخل ہوئے اور نشستوں کا انتظام درہم برہم کر دیا۔

سینئر قانون دان اور سپیرم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رشید اے رضوی کو ن لیگ لائرز ونگ سے متعلق وکیلوں کی جانب سے لائبریری میں بند کر دیا گیا۔ جہاں سے انہیں تالے توڑ کر باہر نکالا گیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار رونما ہونے والے واقعہ کے دوران وکلاء واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے،اس موقع پر ن لیگ کے وکلاء نے کنونشن کو نہ ہونے دینے کے عملی ثبوت دیے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ بار اور ہائی کوٹ بار ایسوسی ایشنز نے اعلان کیا ہے کہ یہ کنونشن ہر صورت ہو گا چاہے لان میں ہی کیوں نا منعقد کرنا پڑے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *