20 سال تک اپنی بیٹی کا ریپ کرنے والا گرفتار

20 سال تک اپنی بیٹی کا ریپ کرنے والا گرفتار

لندن: 20 سال تک اپنی سگی بیٹی کا ریپ کرنے والا سفاک انسان باالآخر ایک سیکرٹ ٹیپ ریکارڈنگ کی وجہ سے اپنے انجام کو پہنچ گیا،عدالت نے اسے ایک لمبے عرصے کے لئے جیل بھیج دیا۔

رپورٹ کے مطابق 54 سالہ ریمونڈ پریسکاٹ کو اپنی سگی بیٹی لیلا بیل کا بیس سال تک ریپ کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر عدالت نے اسے ایک لمبے عرصے کے لئے جیل روانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیلا کا کہنا ہے کہ اس کے باپ نے پہلی بار صرف سات سال کی عمر میں اس کے ساتھ منہ کالا کیا اور یہ سلسلہ بیس سال تک جاری رہا۔

اس کا کہنا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں اپنی ماں کو بتایا مگر اس نے اس بات کو سنجیدہ نہیں لیا جبکہ اس کے باپ نے اسے 14 سال کی عمر میں ہی شراب لی لت ڈال دی تھی۔

لیلا کا کہنا تھا کہ اس کا باپ اسے اس وقت نشانہ بناتا تھا جب گھر میں کوئی موجود نہیں ہوتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لیلا نے آخر کار اپنے باپ سے نجات حاصل کرنے کا سوچا اور اس وقت جب وہ اس کے ساتھ منہ کالا کر رہا تھا،اس کی باتیں ریکارڈ کرلیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈںگ میں لیلا اور اس کے باپ کی بات چیت کچھ اس طرح ہے کہ لیلا اسے اس کام سے منع کرتی ہے کہ یہ کام برا ہے جبکہ اس کے باپ کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی بیٹی کر ساتھ کر رہا ہے اس لئے اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *