طاقتور بچے چاہتے ہیں تو وٹامن ڈی کا استعمال کریں

طاقتور بچے چاہتے ہیں تو وٹامن ڈی کا استعمال کریں

واشنگٹن: ایک نئی تحقیق کے مطابق جو مرد حضرات وٹامن ڈی والی اشیاء کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے زیادہ طاقتور اور قد آور ہوتے ہیں۔

یورپین کانگریس آن اوبسٹی کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جو مرد شادی سے پہلے وٹامن ڈی رکھنے والی غذا جیسا کہ ڈٰیری فوڈ،اورنج جوس،سویا ملک اور دلیہ وغیرہ زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے ہاں شادی کے بعد پیدا ہونے والے بچے زیادہ صحت مند اور قد کاٹھ میں اچھے ہوتے ہیں۔

ریسرچ کے مطابق جو لوگوں وٹامن ڈی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں،یہ چیز ان کے بچوں کی صحت پر نہایت مثبت اثر ڈالتی ہے اور یہ اثرات بچے کے پانچ سال کا ہونے کے بعد نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کے لائف ویز کراس جنریشن کوہورٹ اسڈی جو کہ آئرلینڈ کا ایک منفرد تخدیربی ڈیٹا بیس ہے،کی جانب سے 5 سے 9 سال کی عمر کے 213 بچوں کے والدین  پر ایک تحقیق کی جس میں بچوں کے قد،وزن کی پیمائش وغیرہ کے ساتھ ایک سوالنامہ ترتیب دیا۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن بچوں کے والدین خصوصا والد شادی یا بچے کی پلاننگ سے پہلے وٹامن ڈی والی خوراک کا زیادہ استعمال کرتے تھے ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے زیادہ صحت مند،طاقتور اور اٹھان میں بہتر تھے۔

ماہرین کے مطابق اس ریسرچ سے وٹامن ڈی کا پوزیٹولی اور پراسپیکٹولی طور پر بچوں کی صحت کے ساتھ تعلق ثابت ہو گیا ہے اس لئے مردوں کو چایئے کہ وہ شادی یا بچے کی پلاننگ سے پہلے وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں اچھی مقدار میں استعمال کریں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *