کلبھوشن کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیں گے،خواجہ آصف کا بڑا اعلان

کلبھوشن کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیں گے،خواجہ آصف کا بڑا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کلبھوشن کیس میں فیصلہ بیرونی دباو کے بجائے قومی سلامتی کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، ہمارے لیے ملکی سلامتی سب سے مقدم ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  عالمی عدالت انصاف ( آئی سی جے )کے عبوری فیصلے میں کسی کی ہار جیت کا نہیں کہا جاسکتا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی پھانسی میں تاخیر نہیں کی گئی،قانونی کارروائی کے لیے طے شدہ ٹائم فریم پرعملدرآمد کیاجا رہا ہے،کلبھوشن کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے پاس اپیل کرنے کے لیے دو پلیٹ فارم ہیں ، وہ سپریم کورٹ کے پاس بھی جا سکتا ہے اور پھر صدر کے پاس بھی ۔

یاد رہے عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ آنے تک کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے حکم پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *