چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا نیا یونیفارم متعارف،شائقین کرکٹ ناک چڑھانے لگے

چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا نیا یونیفارم متعارف،شائقین کرکٹ ناک چڑھانے لگے

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا نیا یونیفارم متعارف کروا دیا گیا ہے جس پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق چیمپینز ٹرافی کیلئے متعارف کرائی گئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس پر پی سی بی کے لوگو کیساتھ ساتھ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ءکا لوگو بھی کندہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن کے دوران استعمال ہونے والی کٹس کی فراہم کر دی گئی ہیں جن کی تیاری میں سبز اور سلیٹی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ کٹ پر بھی پی سی بی کا لوگو پرنٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی عالمی ٹورنامنٹس سے قبل نئی وردی متعارف کروائے جانے پر کرکٹ شائقین ناک چڑھاتے اور دلچسپ تبصرے کرتے رہے ہیں جو قومی ٹیم کے وردی پہننے تک ہی جاری رہ پاتے ہیں،اس بار بھی شائقین امید کر رہے ہیں کہ وردی جیسی بھی ہو گی قومی ٹیم پر خوب جچے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *