شاہد آفریدی کے لیے بڑی خبر،انگلش کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے

شاہد آفریدی کے لیے بڑی خبر،انگلش کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی  انگلش ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق شاہد خان آفریدی نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ 2017ءکیلئے ہیمپشائر سے معاہدہ کر لیا ہے۔ شاہد آفریدی رواں سال کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کی ٹیم ہیمپشائر میں شامل ہونے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

ہیمپشائر ڈائریکٹر ہو کرکٹ جائلز وائٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم رواں سال ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے شاہد آفریدی کو دوبارہ ٹیم میں خوش آمدید کہنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔وہ گزشتہ سالوں میں حاصل ہونے والی ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کا ٹیلنٹ موجودہ سکواڈ میں بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔

یاد رہے شاہد آفریدی اس سے پہلے 2011ءاور 2016ءمیں ہیمپشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ آخری مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 17.36 کی اوسط سے 191 رنز بنائے تھے جبکہ 6.22 اکانومی ریٹ کے ساتھ 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ انہوں نے 2011ءمیں اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ کے جارحانہ بلے باز مانے جاتے ہیں انہوں نے انہوں نے 98 انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کھیل کر 97 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *