پاکستان میں موسم کی صورتحال،بارش کب ہوگی؟ماہرین نے بتا دیا

پاکستان میں موسم کی صورتحال،بارش کب ہوگی؟ماہرین نے بتا دیا

اسلام آباد:موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ راولپنڈی، سرگودھا ، فیصل آباد، بہاولپور ڈویژن ، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، سرگودھا ، فیصل آباد، بہاولپور، ہزارہ ،سکھر ، لاڑکانہ، کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بگروٹ میں07، گلگت، سکردو، بونجی 02، گوپس ،استور01، مالم جبہ06،کالام02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *