نواز حکومت نےبھارتی کھیل کا حصہ بن کر کلبھوشن کیس کو عالمی عدالت میں پہنچایا،اہم انکشاف

نواز حکومت نےبھارتی کھیل کا حصہ بن کر کلبھوشن کیس کو عالمی عدالت میں پہنچایا،اہم انکشاف

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں رحمان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں جا کر نواز حکومت جان بوجھ کر بھارتی کھیل کا حصہ بنی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں رہنما نے کلبھوشن کیس پر عالمی عدالت کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر بھارتی کھیل کا حصہ بنی اور اس کھیل کا آغاز جندال کے دورہ پاکستان سے ہوا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم عالمی عدالت کے دائرہ کار کو تسلیم کرنے اور بھارت کو جواب دینے کے پابند نہیں تھے اور دوسری جانب یمارے وکلاء عدالت میں پیشی کے وقت بالکل بھی تیار نہیں تھے۔

یاد رہے کلبھوشن یادیو کا فیصلہ سناتے ہوئے عالمی عدالت کے جج رونی ابراہم نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے تک کلبھوشن کو پھانسی نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے پاکستان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا اور کہا کہ عالمی عدالت اس معاملے کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *