کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ،بھارت میں خوشیوں کا سماں

کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ،بھارت میں خوشیوں کا سماں

ممبئی:عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنائے جانے  کےبعد بھارت میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور عالمی عدالت کی جانب سے کلبھوشن کو پھانسی پر حکم امتناع جاری کرنے کو بھارتی وکلاء کی جیت قرار دی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کا فیصلہ بھارت کی اصل جیت ہے۔ بھارتی وکیل مہیش جیت نے میڈیا سے بات رکتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارتی وکلاء کی ٹیم کو مبارک دیتا ہوں۔

مہیش جیت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جھوٹ بولنے پر آگے بھی عالمی عدالت میں لے جائیں گے۔

دوسری جان پاکستانی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عدالت نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو کلین چٹ نہیں دی۔

یاد رہے عالمی عدالت میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام قانونی طریقے پورے کرنے تک پھانسی روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عالمی عدالت کے جج رونی ابراہم نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے تک کلبھوشن کو پھانسی نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے پاکستان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا اور کہا کہ عالمی عدالت اس معاملے کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں کیس کے میرٹ پر مطمئن نہیں کرپایا، آرٹیکل1کےتحت عدالت کےپاس ویانا کنونشن کی تشریح میں تفریق پرفیصلہ دینے کااختیار ہے،دونوں ملکوں کے درمیان ویانا کنونشن کے تحت کونسلر رسائی پر اختلاف پایا جاتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *