برطانیہ،قیدیوں کو جنسی گڑیا فراہم کرنے کا منصوبہ

برطانیہ،قیدیوں کو جنسی گڑیا فراہم کرنے کا منصوبہ

لندن: آج سے پہلے جیل میں قید جرائم پیشہ افراد کو اپنے عزیزوں کو خط لکھنے،ان کی تصاویر وغیرہ منگوا کر دیواروں پر لگانے اور سگریٹ یا کھانے پینے کی اشیاء منگوانے کی سہولت میسر تھی مگر اب وہ جیل میں اپنے لئے تنہائی کا ساتھی بھی حاصل کر سکیں گے۔

آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹکس کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت قیدیوں کو جنسی گڑیا فراہم کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین کا ماننا ہے کہ جیل میں قیدیوں کو جنسی گڑیا فراہم کرنے سے اسٹریس میں کمی آئے گی اور ان کی مجرمانہ ذہنیت میں بھی کمی آئے گی۔

فرنسک فزیالوجسٹ میرسیلو روڈرز کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک جیل میں رہنے والے قیدیوں میں اسٹریس اور ذہنی دباو بہت بڑھ جاتا ہے اور اگر انہیں کوئی ایسی سہولت میسر آجائے جیسا کہ جنسی گڑیا وغیرہ تو یہ چیز ان کے ذہنی دباو اور مجرمانہ ذہنیت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی جیلوں میں قید افراد نے اس اقدام پر بہت مسرت کا اظہار کیا ہے اور حکومت بھی اس حوالے سے سنجیدہ نظر آتی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *