کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج سہہ پہر تین بجے سنایا جائے گا

کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج سہہ پہر تین بجے سنایا جائے گا

اسلام آباد:پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت آج فیصلہ سنائے گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلبھوشن یادیوکے خلاف عالمی عدالت انصاف کے جج رونی ابراہم پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر3 بجے کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔

ذرائع  کے مطابق اس سے قبل سماعت کے دوران بھارتی وکاء کی جانب سے عالمی عدالت کے قوانین کا سہارہ لیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلبھوشن کو اس کے اہل خانہ سے نہیں ملنے دیا گیا۔

بھارتی وکلاء کا کہنا تھا کہ دہلی کی جانب سے مارچ 2016 سے قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے ابھی تک اسلام آباد نے تسلیم نہیں کیا۔

دوسری جانب بھارتی سفارتکاروں اور وکلاء نے دلائل میں کہیں بھی اپنے جاسوس کی تخریبی کاروائیوں کا زکر نہیں کیا تھا۔’

پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا  کہ پاکستان چونکہ عالمی عدالت انصاف کا ممبر نہیں ہے اس لیے یہ کیس عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *