جے آئی ٹی اور ن لیگ!پی ٹی آئی نے دھمکی لگا دی، اب بچنا مشکل ہو گیا

جے آئی ٹی اور ن لیگ!پی ٹی آئی نے دھمکی لگا دی، اب بچنا مشکل ہو گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کو آزادانہ طریقے سے کام نہیں کرنے دے گی،حکمرانوں کی کر پشن پانامہ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے اور وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا لائرز ونگ زون کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران کسی خام خیالی کا شکار نہ رہیں قوم کسی بھی صورت پانامہ کے معاملے کو نہیں چھوڑے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم نوازشر یف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے وکلاء کی”گو نواز گو”کی تحر یک قومی امنگوں کی تر جمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کا ایشو اب کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ پوری قوم کو معلوم ہو چکا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن پانامہ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے اور قوم شفاف احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ آج پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ان حالات میں اگر ہم ثابت قدم رہے تو پاکستان کا نقشہ ہی بدل جائے گا کیونکہ وکلاء کو بھی تقسیم کر نے کی سازش ہو رہی ہے اور پاکستان بار کونسل کو بھی جیسے تقسیم کیا گیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہیں اصل میں حکومت اور ان کے وزراء کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اور وہ لوگوں کو تقسیم کر نا چاہتے ہیں۔

 شاہ محمود نے کہا کہ(ن)لیگی وزراء نے پانامہ کے معاملے کو مردہ کر نے کی بہت کوشش کیں مگر وہ اس میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں اور آج بھی پوری قوم پانامہ کیس کے حوالے سے مکمل آگاہ ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم پانامہ کی مکمل طور پر شفاف انکوائری چاہتی ہے مگر ہمیں لگتا ہے کہ(ن)لیگی حکومت پانامہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں گی مگر ہم اس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ اس موقع پر مرکزی سابق وائس چئیرمین حامد خان ایڈ وکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *