نعیم الحق نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نون لیگ سے معافی مانگ لی

نعیم الحق نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نون لیگ سے معافی مانگ لی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے طارق فاطمی سے متعلق ٹویٹ اور بیان بازی پر معذرت کر لی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ طارق فاطمی سے متعلق ٹویٹ غلط فہمی کی بنا پر ہوئی جس پر تحریک انصاف معذرت کرتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری نے ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں وزیر اعظم کے ساتھ چین میں موجود وفد میں طارق فاطمی کو کھڑے دکھایا گیا تھا۔

شیریں مزاری نے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ ڈان لیکس معاملے پر ہٹائے جانے کے باوجود طارق فاطمی سرکاری دورے پر چین میں کیوں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے بھی طارق فاطمی کی چین میں موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے اپنا بیان دیا تھا جب کہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں معاملے کو لے کر تقریر بھی کی۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات مریم  اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیان بازی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تصویر کو جعلی قرار دیا تھا جس کے بعد نعیم الحق نے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر معافی مانگ لی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *