طارق فاطمی کو ایک تصویر نے مشکل میں ڈال دیا،اہم انکشاف سامنے آگیا

طارق فاطمی کو ایک تصویر نے مشکل میں ڈال دیا،اہم انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈان لیکس معاملے پر عہدے سے ہٹائے جانے والے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق پر الزام لگایا گیا ہےکہ انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا بلکہ وہ اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر طرق فاطمی کو عہدے سے پٹا دیا گیا تھا تو وہ وزیر اعظم کے ساتھ چین میں کیا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر میں وزیر اعظم کے ساتھ طارق فاطمی کی موجودگی کو وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

تصویر منظر عام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نعیم الحق شیریں مزاری اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر طارق فاطمی کو قومی سلامی کے منافی اقدام پر ہٹایا گیا ہے تو وہ چین میں کیا کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اوونگزیب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر جعلی ہے،معاملے پر شیریں مزاری اور نعیم الحق کی ٹویٹس افسوسناک ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف غلط معلومات پر بیان بازی سے گریز کرے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *