لاہور میں گھریلو ملازمہ قتل کیس کا ڈراپ سین،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں افسوس ناک انکشاف

لاہور میں گھریلو ملازمہ قتل کیس کا ڈراپ سین،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں افسوس ناک انکشاف

لاہور:لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں قتل کی جانے وایل گھریلو ملازمہ منزہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسے جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کے چہرے اور گردن پر انگلیوں کے نشان پائے گئے ہیں جب کہ اس کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 20 سالہ ملازمہ منزہ کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا،منزہ ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں گھریلو ملازمہ تھی،تشدد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی تھی۔

منزہ کے ورثاء نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے قتل کے بعد کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان اسد عباس رضوی اور عادل عباس رضوی کو حراست میں لے لیا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *