ہر پانچویں خاتون ازدواجی تعلق سے ناخوش،انکشاف

ہر پانچویں خاتون ازدواجی تعلق سے ناخوش،انکشاف

نیویارک: لائیڈز فارمیسی اور ڈیلی میل کی جانب سے مشترکہ طور پر کئے جانے والے ایک سروے کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک خاتون اپنے ازدواجی تعلق سے ناخوش ہوتی ہے جس کی کئی وجوہات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2000 خواتین پر کئ گئی تحقیق کے مطابق ہر 5 میں سے ایک عورت اپنے شوہر کے ساتھ قائم کئے جانے والے ازدواجی تعلقات سے خوش نہیں جس کی کئی وجوہات ہیں جن میں وقت کی کمی،روزمرہ کے مسائل،صحت کے مسائل اور شوہر حضرات میں پائی جانے والی مخصوص کمزوری ہے۔

سروے کے مطابق  خواتین اپنے شوہروں سے مخصوص ازدواجی تعلق قائم کرنے سے کتراتی ہیں جس کی کئی وجوہات ہیں۔

سروے کے مطابق 13 فیصد خواتین تھکن کی وجہ سے 11 فیصد کسی جسمانی تکلیف کی بنا پر جبکہ 11 فیصد شوہروں کی مخصوص کمزوری کی وجہ سے جنسی تعلق قائم کرنے سے کتراتی ہیں۔

فیملی پلانگ ایسوسی ایشن کی چئیر مین ڈاکٹر نکیٹا کا کہنا ہے کہ 45 فیصد خواتین اپنے ازدواجی مسائل کسی ڈاکٹر سے شئیر کرنے سے کتراتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ساری زندگی ان مسائل کے ساتھ ہی گزار دیتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ایسے معاملات اپنے شوہروں سے بھی ڈسکس نہیں کرتی حالانکہ یہ درست نہیں،انہیں اپنے اس تعلق کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کرنی چایئے تاکہ ان مسائل کو دور کیا جا سکے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *