یوٹیلٹی اسٹورز کے لئے رمضان پیکج کا اعلان

یوٹیلٹی اسٹورز کے لئے رمضان پیکج کا اعلان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی،چاول،دالیں،گھی اور بیسن وغیرہ کم قیمت میں دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ رمضان کا مہینا شروع ہوتے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں مگر اس بار حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *