گرمی کے ستائے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری

گرمی کے ستائے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ،فاٹا،کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب،اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،ژوب،قلات،ملتان،ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پاکستان ٹرائب  کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے 2روز کے دوران خیبرپختونخواہ،فاٹا،کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،ژوب،قلات،ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن

کے کئی مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی  ہے ۔

 اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو،لاڑکانہ میں47،بھکر،سکھر46،جیکب آباد،سبی،بہاولنگر،رحیم یار خان،موہنجوداڑو،نورپورتھل45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *