شاہد آفریدی مصباح اور یونس خان کو ایک ساتھ فئیرویل دینےکا اعلان،تاریخ بتا دی گئی

شاہد آفریدی مصباح اور یونس خان کو ایک ساتھ فئیرویل دینےکا اعلان،تاریخ بتا دی گئی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم سے کنارہ کشی کرنے والے کھلاڑی مصباح الحق یونس خان اور شاہد آفریدی کو فئیرویل دینے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پی سی بی نے 25 مئی کو تینوں لیجنڈ کھلاڑیوں کے فئیرویل دیے کا اعلان کیا ہے جب کہ اسی دن بورڈ کی جنرل باڈی میٹنگ بھی طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتان مصباح الحق کو سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیا جائے گا جب کہ جب کہ یونس خان کو 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر ٹرافی جب کہ شاہد آفریدی کو مختلف اعزازات سے نوازا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہد آفریدی کو فئیرویل کی دعوت دینے پر انہوں نے مصروفیات کا بہانہ بنا کر فئیرویل لینے سے انکار کر دیا تھا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کرکٹ بورڈ تینوں لیجنڈ کھلاڑیوں کو ایک ساتھ فئیرویل دینے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *