وسیم اکرم اور شعیب اختر حیران کن روپ میں

وسیم اکرم اور شعیب اختر حیران کن روپ میں

اسلام آباد: کرکٹ کے میدانوں میں دنیا کو حیران کردینے والے دو سابق پاکستانی فاسٹ بائولر وسیم اکرم اور شعیب اختر اب ایک نئے روپ میں نظر آئیں گے۔

 پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ماضی کے دو سابق پاکستانی فاسٹ بائولر وسیم اکرم اور شعیب اختر نجی ٹی وی پروگرام،جیو کھیلو پاکستان،کی پرموشن کے سلسلے میں نئے بہروپ میں سامنے آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  دونوں کھلاڑی پاکستان کی ماضی کی سپر ہٹ فلم مولا جٹ کے مرکزی کرداروں،مولا جٹ اور نوری نت کا بہروپ بھر کر پروگرام کی پرموشن کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں دونوں کی ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہےجس میں دونوں مولا جٹ فلم کے ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرانے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ وسیم اکرم نوری نت کے بہروپ میں شنیرا کے ساتھ گھر کے کچن میں موجود ہیں۔

 شنیرا نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ،گھر کے کچن میں کرتی خاتون کا چہرہ ایسے ہی نظر آئے گا جب اس کا شوہر نوری نت کے بہروپ میں اچانک اس کے سامنے کام کرتے آجائے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *