اب انسان کی ران،دل کو رکنے سے روکے گی

اب انسان کی ران،دل کو رکنے سے روکے گی

لندن: ماہرین کا کہنا ہے کہ ہارٹ فیلئیر کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات موثر نہیں ہیں اس کے لئے کوئی ایسا طریقہ علاج ضروری ہے جو دیرپا اور کارآمد ہو۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے ماہرین نے ایک امراض قلب میں مبتلا افراد کے لئے ایک ایسا طریقہ علاج دریافت کیا ہے جس میں ان کی ران سے صحت مند خلیات دل کے تباہ شدہ خلیات سے تبدیل کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس طریقہ علاج میں دل کے مرض میں مبتلا فرد کی ران سے صحت مند خلیوں کی دل میں پیوند کاری کی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق امراض قلب میں مبتلا افراد کی رانوں سے صحت مند خلیوں کی دل کے تباہ شدہ خلیوں کی جگہ پیوند کاری کی جاتی ہے جس سے دل صحت مند ہو جاتا ہے۔

پروفیسر میٹن ایوکرن کا کہنا ہے کہ یہ امراض قلب کے حوالے سے ایک بریک تھرو ہے کیونکہ یہ امراض قلب کے حوالے سے آج تک کے تمام طریقوں سے منفرد اور دیرپا ہے۔

ماہرین کی جانب سے ہارٹ فیلئیر کے 27 مریضوں پر اس طریقہ علاج کو آزمایا گیا ہے جس کے نتائج حیرت انگیز طور پر نہایت مثبت ظاہر ہوئے ہیں جس پر ماہرین نے مسلز اسٹیم سلیز کی دل کے تباہ شدہ خلیات سے تبدیلی کو کامیاب قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *