مبینہ چوری 5 لڑکیاں عدالتی حکم پر جیل روانہ

مبینہ چوری 5 لڑکیاں عدالتی حکم پر جیل روانہ

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے پانچ لڑکیوں کے گینگ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ان لڑکیوں پر ایک شاپنگ مال میں خاتوں کے پرس سے 16000 روپے چرانے کا الزام ہے۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عدالت نے صائمہ،شہناز،بشری،مریم اور عظمی نامی لڑکیوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیاں شاپنگ مالز میں چوریوں کے علاوہ دیگر کئی جرائم میں ملوث تھیں۔

دوسری طرف لڑکیوں کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ کہانی من گھڑت ہے اور تمام لڑکیاں معصوم ہیں جنہیں پھنسایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لڑکیوں کے خلاف عامر سرور نامی شخص نے ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سالی کے ساتھ شاپنگ مال میں تھے جب  ان لڑکیوں نے ان کے پرس سے رقم چرائی ہے۔

یاد رہے کہ شاپنگ مال کی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد لڑکیوں کو موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا اور ان سے رقم بھی برآمد کر لی گئی تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *