بچوں کو کینسر سے بچانے والا طرز زندگی

بچوں کو کینسر سے بچانے والا طرز زندگی

نیویارک: کینسر ایک جان لیوا مرض ہے اور بچوں میں اس کی وجہ طرز زندگی،والدین کی سگریٹ یا شراب نوشی اور دوران حمل ماؤں کی غذا شامل ہے۔

پیڈیا ٹرک ہیموٹولوجی اونکولوجی انسٹٹیوٹ کی جانب سے بچوں کو اس موزی مرض سے بچانے کے حوالے سے حفاظتی تدابیر بتائی گئی ہیں جن پر عمل کرکے بچوں کو کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بچوں کو سبزیاں اور پھل کھانے پر اکسانا چایئے کیونکہ یہ اینٹی اوکسیڈنٹ ہوتے ہیں،منرلز اور وٹامن سے بھرپور ہونے کی بنا پر بہت سی بیماریوں بشمول کینسر سے بچاتے ہیں۔

اگرچے بچے آرام سے کم ہی بیٹھتے ہیں مگر آج کے دور میں اسمارٹ فون،لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ وغیرہ ننے ان سے بھاگ دوڑ بالکل چھین لی ہے،بچوں کو کھیل کود اور ورزش وغیرہ کی ترغیب دیں تاکہ ان کا جس مضبوط ہو اور وہ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے صحت کا خیال رکھیں،انہیں صحت مند غذا دیں مگرساتھ ہی موٹاپے سے بھی بچائیں،اگر یہ محسوس ہو کہ بچہ موٹاپے کی جانب مائل ہے تو خوراک میں مناسب رد و بدل کریں تاکہ وہ صحت مند بھی رہیں اور موٹاپے کا شکار بھی نہ ہوں۔

بچوں کو سورج کی روشنی میں بھی کچھ دیر کے لئے نکلنے دیں مگر زیادہ وقت یو وی ریز بچوں کی صحت کے لئے سخت نقصان دہ ہیں،یہ جلد کے کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔

ماہرین کےمطابق دوران حمل مائیں خاص طور سے اپنی خوراک کا خیال رکھیں اور سگریٹ نوشی اور الکوحل وغیرہ سے ہر صورت اجتناب برتیں کیونکہ یہ پیٹ میں موجود بچے کے لئے نقصان کا باعث ہیں۔

بچوں کی پراپر ویکسینیشن کروائیں،اایچ وی پی اور ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن لازما کروائیں،اس کے علاوہ انہیں تلی ہوئی اشیاء کم سے کم دیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *