ٹماٹر پیٹ کے کینسر سے بچائے

ٹماٹر پیٹ کے کینسر سے بچائے

روم: ٹماٹر ایک عالمی معیار کی پیداوار ہے جو دنیا بھر میں تقریبا ہر کچن میں پائی جاتی ہے،یہ ٹھوس اور مائع دونوں طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

اونکولوجی ریسرچ سینٹرآف میرکولوجینو(سی آر او ایم)اٹلی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر پیٹ کے کینسر سے بچاو کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹماٹر کے حوالے سے کئی سابقہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہ امراض قلب،خون کو صاف کرنے،ٹاکسن،کولیسٹرول کو نارمل اورآنکھوں کی روشنی کو بہتر بناتا ہے مگر اس نئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کا استعمال گیسٹرک کینسر سیل لائنوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق ٹماٹر کا خالص استعمال گیسٹرک کینسر سیلز کو پیٹ میں پنپنے نہیں دیتا اور انہیں متحرک ہونے سے پہلے ہی موت کا گھاٹ اتار دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیسٹرک کینسر دنیا بھر میں کینسر کی چوتھی سب سے عام قسم ہے جو تماکو نوشی  اور نمکین کھانوں کی زیادتی سے وجود میں آتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹماٹر کینسر کی اس قسم کے خطرے کو کو کم کرنے کی خاص صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اٹالین ماہرین ٹماٹر کے دماغی بیماری ڈیمنشیا کے خلاف کردار پر تحقیق کر رہے ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ ٹماٹر اس حوالے سے بھی یقینا کارآمد ثابت ہوگا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *