عمران خان کی گالیوں کا جواب زبان گدی سے کھینچ کر دیں گے،حنیف عباسی کا کپتان کو کھلا چیلنج

عمران خان کی گالیوں کا جواب زبان گدی سے کھینچ کر دیں گے،حنیف عباسی کا کپتان کو کھلا چیلنج

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے کیا مقابلہ کرو گے ان کے کارکنوں سے لڑ کر دکھاؤ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما نے کہا کہ این اے 55اور 56 سے پارتی ٹکٹ کا فیصلہ قیادت ہی کرے گی ،مجھے ٹکٹ نہ بھی ملا تو نواز شریف کا کارکن ہی رہوں گا۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اگر کرپشن نہیں کی تو ہزاروں کنال کا فارم ہاؤس کہاں سے بنایا، شیخ رشید کی الزام تراشوں پر انہیں 10 ارب کا لیگل نوٹس بھیجوں گا۔

حنیف عباسی کا کہناتھاکہ شیخ رشید لوگوں پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں مگر دنیا کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ بغیر کرپشن کے ہزاروں کنال پر محیط فارم ہاؤس کیسے بنایا ؟

عوامی لسم لیگ کے سربراہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لال مسجد کی بچیوں نے شیخ رشید کے کردار کا پول کیوں کھولا تھا؟شیخ رشید اور عمران خان کی گالیوں کا جواب گدی سے زبان کھینچ کر دے سکتے ہیں مگر ہم سیاسی طور پر مقابلے کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعلی چین میں ن لیگ کی قیادت کے ساتھ ایک ٹیبل پر چائے پی رہا ہے اور عمران خان ہمیں برا بھلا کہنے میں مصروف ہے، اب یہ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی بھی نواز شریف کو وزیر اعظم مان چکی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے مجھے ایفی ڈرین اور قتل کے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *