سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے بری خبر

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے بری خبر

ریاض:سعودی حکومت  نے سعودیزائشن منصوبے 2020 کے تحت غیر ملکی ملازمت پیشہ افراد کو بری خبر سنا دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے اپنی وزارتوں اور حکومتی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے تین برسوں میں 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس غیرملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو ملازمتوں پر جگہ دی جائے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے معیشت کو لاحق خطرات کے پیش نظر غیر ملکی افراد کو ملازمتوں سے نکالے جانے خبریں سامنے آئی تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *