اگلے 24 گھنٹوں میں پاکستان میں موسم کی صورتحال،ماہرین موسمیات نے بڑی خبر سنا دی

اگلے 24 گھنٹوں میں پاکستان میں موسم کی صورتحال،ماہرین موسمیات نے بڑی خبر سنا دی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخواہ فاٹا کشمیر گلگت بلتستان بالائی پنجاب اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق موسم کے رد و بدل پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ بق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سب سے زیادہ گرمی دادو اور لاڑکانہ  میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق بھکر، سکھرمیں درجہ حرارت46، جیکب آباد، سبی، بہاولنگر، رحیم یار خان، موہنجوداڑو اور نورپورتھل میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *