ارب پتی بننا ہے تو 5 میں سے ایک مسئلہ حل کریں

ارب پتی بننا ہے تو 5 میں سے ایک مسئلہ حل کریں

نیویارک: ارب پتی بننے کی خواہش ہر انسان کے دل میں پوشیدہ ہے،حال ہی میں بزنس انسائیڈر نے اپنی ایک خبر میں کہا ہے کہ اگر آپ پانچ میں سے ایک مسئلہ حل کردیں تو آپ کروڑ پتی بن سکتے ہیں،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا اس وقت ان مسائل سے دوچار ہے اور اگر آپ ان کا کوئی حل دے سکتے ہیں تو اربوں روپے آپ کے قدموں میں ہوں گے۔

پاکستان ٹرائب ورلڈ ڈیسک کے مطابق  ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کووائرلیس توانائی کی ضرورت ہے یعنی جس طرح موبائل کے سگنلز بغیر کسی تار کے دور دور تک پہنچ جاتے ہیں، بالکل اسی طرح اگر آپ بجلی کو بغیر تاروں کے دوردراز علاقوں تک پہنچا سکیں تو آپ کو ارب پتی بننے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

اگرآپ کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈ سکیں جس کی وجہ سے دیہات اور گاؤ ں میں انٹرنیٹ کے سگنلز پہنچ سکیں تو یہ بھی ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

دنیا میں انٹرنیٹ کی فراوانی ہے لیکن ابھی بھی لاکھوں دیہات ایسے ہیں جو اس سے محروم ہیں،فیس بک اور گوگل اس پر اربوں روپے صرف کرچکے ہیں لیکن کامیابی نہیں ملی لیکن اگرآپ کوئی راہ تلاش کرسکیں تو پیسے آپ کے قدموں میں ہوں گے۔

اس وقت سولر پینل ہر جگہ نظر آتے ہیں لیکن یہ اس قدر مہنگے ہیں کہ عام آدمی کے لئے اسے لگانا ایک خواب ہے،اگرآپ کوئی ایسا سولر پینل ڈیزائن کرسکیں جو کہ سستا ہوتواس کی وجہ سے بھی دولت آپ کے پاؤں چومے گی۔

اس وقت سمندری پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کے طریقے پر بہت زیادہ پیسے خرچ ہوتے ہیں،پانی کی کمی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کی کمی پوری کرنے کے لئے سمندر کے نمکین پانی کواگر میٹھے پانی میں تبدیل کرنے کا کوئی سستا طریقہ مل جائے تو یہ بھی ارب پتی بننے میں مدددے گا۔

موسم کی پیش گوئی جیسے طوفان،زلزلے،آندھیاں دنیا بھر میں کی جاتی ہے لیکن اس میں غلطی کا احتمال رہتا ہے،اگر آپ ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کرسکیں جس کی وجہ موسمیاتی پیش گوئی میں غلطی کے امکان کو ختم کیا جاسکے تو یہ بھی پیسے کمانے کا بہترین طریقہ ہوگا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *