یونس خان کی کوچنگ پرافغان کرکٹ بورڈکی قلابازی

یونس خان کی کوچنگ پرافغان کرکٹ بورڈکی قلابازی

کابل: افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ ساز پاکستانی کھلاڑی یونس خان نے بیٹنگ کوچ کے حوالے سے کام کرنے کے متعلق براہ راست بات نہیں ہوئی۔

جمعرات کو سامنے آنے والے ردعمل میں افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوتک کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹ بورڈ اور یونس خان کے درمیان براہ راست بات نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر یونس خان بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں تو یہ خوشی کی بات ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ افغان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ بننے کی آفر کی ہے جس پر پاکستانی کھلاڑی نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

29نومبر 1977 کو پیدا ہونے والے 39 سالہ یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *