حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو عمر قید کی سزا سنا دی

حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو عمر قید کی سزا سنا دی

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجدکی جانب سے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعظم حسینہ خالدہ ضیاء اور 27 ساتھیوں سمیت عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے ایک نجی فوٹو گرافر نورالدین احمد سمیت 27 لوگوں کو 1990کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کیے گئے ٹریبونل نے  نورالدین احمد سمیت تمام 27ملزمان کو بنگلہ دیش تعزیرات کے آرٹیکل 149کے تحت سزا سنائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں سزا پانے والے تمام افراد فریڈم  پارٹی کے ارکان ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو موجودہ وزیر اعظم کے والد شیخ مجیب الرحمان کی برسی کے دن  فرضی سالگرہ منانے کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *