پی ٹی آئی اور عمران خان 2018 میں نااہل ہو جائیں گے،بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اور عمران خان 2018 میں نااہل ہو جائیں گے،بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں بڑی پیش گوئی کر دی اور کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جا رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل نے کل خود کہہ دیا کہ انہوں نے غیر ملکیوں سے فنڈنگ لی۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ  عمران خان کے وکیل نے فنڈنگ لینے کا اعتراف کرلیا ہے اوراقبال جرم کے بعد کسی ملزم کو پھانسی ہوتی ہے یا پھر عمر قید۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی شکست لکھی جاچکی ہے اور 2018 ءکے بعد عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جارہی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *