اعظم طارق کا مبینہ قاتل اسلام آباد سے گرفتار

اعظم طارق کا مبینہ قاتل اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے سپاہ صحابہ پاکستان(ایس ایس پی)کے چئیرمین مولانا اعظم طارق کے مبینہ قاتل کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سید محمد سبطین کاظمی کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے،وہ قطر ائیر لائن کے ذریعے یو کے جا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ صحابہ پاکستان کے رہنما کے قتل میں نامزد سبطین کاظمی کی گرفتاری پر 1000000 روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مولانا اعظم طارق جو کہ ایم این اے تھے 2003 میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جھنگ سے آرہے تھے،اسلام آباد میں گولڑہ پولیس کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ کی وجہ سے شہید ہو گئے تھے۔

مولانا اعظم طارق کی شہادت پر ان کی تنطیم کے کارکنوں شدید احتجاج کیا تھا اور ایک سینما حال بھی جلا ڈالا تھا۔

ایس ایس پی جو کہ اینٹی شعیہ نظریے کی حامی ہے پر طالبان اور لشکر جھنگوی سے روابط کی بنا پر 2002 میں پابندی لگا دی گئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *