حامدمیرنے پی ٹی آئی رہنماکو ڈانٹ پلادی

حامدمیرنے پی ٹی آئی رہنماکو ڈانٹ پلادی

اسلام آباد: پاکستانی تجزیہ کار اور سینئر صحافی حامد میر نے پی ٹی آئی ترجمان کے موقف کو ریاستی اداروں کے کاندھے پر رکھ کر چلائی گئی بندوق قرار دے دیا۔

بدھ کو ڈان لیکس معاملے پر آئی ایس پی آر اور وزارت داخلہ کے اعلامیوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو ختم سمجھ لیا جائے۔ بال کی کھال ادھیڑنے کے چکر میں معاملات خراب ہوں گے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ میں اس ڈیٹیل میں نہیں جائوں گا کہ کون کون سے وزرا کیا مشورے دیتے رہے ہیں اور ان کے پس پردہ کیا خواہشات کارفرما تھیں۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے ڈان لیکس کے معاملے کو ختم ہونے کے بجائے اسے سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ باقی رہے گا،لیکن یہ نعیم الحق کا اپنا موقف ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت پوری کرنے کے لئے ریاستی اداروں کے کاندھے پر بندوق رکھ کر نہ چلائی جائے۔

یاد رہے کہ بدھ کو سیاسی وعسکری قیادت کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد آئی ایس پی آر نے اعلان کیا تھا کہ 29 اپریل کی ٹویٹ واپس لے رہے ہیں۔ڈان لیکس کا معاملہ حل ہو چکا ہے،وزیراعظم نے تمام معاملات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کا اپنے اعلامیہ میں کہنا تھا کہ ڈان لیکس کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کیس سفارشات کو متفقہ طور پر منظور کر لیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *